پسماندہ طبقے کیلئے صحت اور احساس کارڈ ایک بڑا ریلیف فراہم کرینگے، عمران خان
حکومت کا صحت کارڈ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں عوام کو صحت کی مکمل سہولیات کی مفت فراہمی کے حوالے سے منفرد اقدام ہے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اس حوالے سے خصوصی سیل بنا کر کام میں تیزی لائی جا رہی ہے
وزیر اعظم سے گور نر سندھ کی ملاقات ،بارہ ربیع الاول شایان شان طریقے سے منانے کے حوالے سے مختلف اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال لاہور میں تکمیل کے بعد جلد صحت کارڈ کی تقسیم پورے پنجاب میں یقینی بنائی جائے گی
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اس حوالے سے خصوصی سیل بنا کر کام میں تیزی لائی جا رہی ہے،لاہور میں تکمیل کے بعد جلد صحت کارڈ کی تقسیم پورے پنجاب میں یقینی بنائی جائے گی، عمران خان
اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پسماندہ طبقے کیلئے صحت اور احساس کارڈ ایک بڑا ریلیف فراہم کریں گے،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اس حوالے سے خصوصی سیل بنا کر کام میں تیزی لائی جا رہی ہے،لاہور میں تکمیل کے بعد جلد صحت کارڈ کی تقسیم پورے پنجاب میں یقینی بنائی جائے گی۔ منگل کو یہاں وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت کسان، ہیلتھ اور احساس کارڈ کی پیش رفت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں خیبر پختونخوا اور پنجاب میں ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان ڈویڑن میں ہیلتھ کارڈ کی تقسیم اور اس کے ذریعے لوگوں کو صحت کی سہولیات کے حصول پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں صحت کارڈ کی تقسیم کے دوسرے مرحلے کو جلد لاہور سے شروع کیا جائے گا۔ بتایاگیاکہ لاہور میں صحت کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے کام تیزی سے جاری ہے،کسان کارڈ کے حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ کارڈ کی تقیسم کا عمل جنوبی پنجاب سے شروع کیا گیا جس کے مثبت نتائج موصول ہو رہے ہیں. کسان کارڈ سے براہِ راست سبسڈی سے نہ صرف کسانوں کو معاونت کی فراہمی بلکہ شفافیت کا عنصر بھی یقینی بنایا گیا ہے،علاوہ ازیں کسان کارڈ میں سبسڈی کیلئے مزید پراڈکٹس کو شامل کرنے کی حکمتِ عملی حتمی مراحل میں ہے،وزیرِ اعظم نے ہیلتھ، کسان اور احساس کارڈ کی تقسیم اور ان سے متعلقہ انتظامات کی جلد تکمیل کی ہدایات جاری کیں،اجلاس میں معاونین خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ڈاکٹر فیصل سلطان، جمشید اقبال چیمہ اور متعلقہ اعلی افسران کی شرکت. اسکے علاوہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلی اور چیف سیکٹریز نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت کا صحت کارڈ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں عوام کو صحت کی مکمل سہولیات کی مفت فراہمی کے حوالے سے منفرد اقدام ہے۔ انہوںنے کہاکہ پسماندہ طبقے کیلئے صحت اور احساس کارڈ ایک بڑا ریلیف فراہم کریں گے۔
انہوںنے کہاکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اس حوالے سے خصوصی سیل بنا کر کام میں تیزی لائی جا رہی ہے،لاہور میں تکمیل کے بعد جلد صحت کارڈ کی تقسیم پورے پنجاب میں یقینی بنائی جائے گی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ صحت، احساس اور کسان کارڈ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسمعیل نے ملاقات کی جس میں بارہ ربیع الاول شایان شان طریقے سے منانے کے حوالے سے مختلف اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔گورنر سندھ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں معروف سکالرز، مذہبی علما ومشائخ کو مدعو کیا جائیگا۔ ۔گورنر سندھ نے وزیر اعظم سے شرکت و خطاب کی درخواست کی جسے وزیر اعظم نے منظور کیا۔ وزیر اعظم ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ اس عشرہ کو نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ اور تعلیمات کو صوبے بھر میں اجاگر کرنے کے لیے تقریبات منعقد کی جائیں۔