اسرائیلی فوج کی طرف تاریخی مسجد ابراہیمی کی ناکہ بندی کر دی

0 145

مقبوضہ بیت المقدس (امروز نیوز) اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر یہودی آباد کاروں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مدد فراہم کرنے لیے تاریخی مسجد ابراہیمی کی ناکہ بندی کردی ۔مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق مسجد ابراہیمی کے اطراف میں اسرائیلی فوج کے مسلح دستوں کی بڑی تعداد تعینات ہے۔ قابض فوج کے دستے پیدل اور بکتر بند اور بلٹ پروف گاڑیوں پر مسجد سے ملحقہ سڑکوں پر گشت کررہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے مسجد کی ناکہ بندی کے نتیجے میں فلسطینیوں کے لیے مسجد میں نماز کے لیے پہنچنا مشکل ہوگیا ہے۔مسجد ابراہیمی کے ڈائریکٹر ھفظی ابو اسنینہ نے بتایاکہ مسجد کے اطراف میں متمرکز اسرائیلی فوج نے فلسطینی نمازیوں کو مسجد تک پہنچنے سے روکنے کےلیے مختلف حربے استعمال کیے تاہم اس کے باوجود سینکڑوں فلسطینیوں نے مسجد ابراہیمی میں نمازیں ادا کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.