برف باری سے متاثرہ خاندانوں کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کرے ، محمد یعقوب ناصر

0 160

لورالائی(امروز نیوز) مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سمیت پورے صوبے میں شدید برفباری اور بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار ہوں انہوں نے کہا کہ حکومت جانی و مالی نقصان پہنچنے پر متاثرہ خاندانوں کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کرے انہوں نے کہا کہ برف باری و بارشیں اللہ تعٰالی کے طرف سے بہت بڑ ی نعمت ہے لیکن ہماری کمزوریوں و کوتاہیوں سے یہ بعض اوقات ہمارے لیئے زحمت بھی بن جاتی ہیں قدرتی آفات کو ہمیں صبرو تحمل سے برداشت کر کے اللہ پاک کا شکر ادا کرنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ صوبہ گذشتہ کئی سالوں سے قحط سالی کا شکار رہا اب بارشوں و برفباری سے صورتحال میں بہتری ائیگی انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں صورتحال کا بروقت نوٹس لیتی تو شائد ہم اتنی جانی و مالی نقصان سے بچ سکتے تھے انہوں نے کہا کہ صوبے میں شدید سردی سے کئی خطرناک امراض بھی پھوٹ رہے ہیں جسکا بروقت حکومت کو نوٹس لینا چاہیئے سردی میں لوگ گیس کی سہولت سے محروم ہیں اور بجلی کی فراہمی بھی اکثر اوقات معطل رہتی ہے لوگ بطور ایندھن جنگلات کو کاٹ کر اپنا گذربسر کررہے ہیں جس سے ماحولیات کے مسائل بھی جنم لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وفاق بلا تاخیر پورے صوبے کے اضلاع کے عوام کو گیس کی فراہمی کیلئے منصوبہ بندی کرے گیس صوبے کی پیداوار اور ملکیت ہے لیکن ہم اس سہولت سے محروم ہیں اور نہ ہی وفاق صوبے کو اس کے حق کے مطابق کوئی رائیلٹی دے رہا ہے بلوچستان سے ظلم و ستم اور ناروا سلوک کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیئے اس سے عوام میں احساس محرومی بھڑ رہی ہے جو کہ خطرناک عمل ہے انہوں نے کہا کہ ائین کے تحت ہر شہری کو بنیادی حقوق کی فراہمی حکومت وقت کی زمہ داری ہے جسکو پورا نہیں کیا جاتا انہوں نے کہا کہ لورالائی سمیت اپنے ڈویژن میں بارشوں و برفباری سے ہونے والے نقصانات سے اگاہی لے رہا ہوں اس حوالے سے صوبائی حکومت سے رابطے کرونگا اور سینٹ میں بھی اپنا کردار اٹھا کر اپنی ائینی زمہ داری کو پورا کرونگا

Leave A Reply

Your email address will not be published.