کوئٹہ برف باری سے پی آئی کا جہاز رن وے پر پھنس گیا
کوئٹہ(امروز نیوز)کوئٹہ میں شدید برف باری کے بعد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا جہاز رن وے پر پھنس گیا۔ فلائیٹ پی کے 363 کو صبح 5 بجکر 40 منٹ پر کوئٹہ سے کراچی جانا تھا تفصیلات کے مطابق پیر کو کوئٹہ ایئر پورٹ کے رن وے پر پڑی برف میں پی آئی اے کا جہاز پھنس گیا، جس کے باعث پی کے 363 کی فلائٹ کراچی کیلئے روانہ نہ ہوسکی، فلائیٹ کو صبح 5 بجکر 40 منٹ پر کوئٹہ سے کراچی جانا تھا۔ پی آئی اے حکام کے مطابق ایسے موسم میں ڈی آئسنگ کی ضرورت پڑتی ہے جو کوئٹہ ایئرپورٹ کے پاس مہیا نہیں۔۔تاہم اب رن وے کو کلئیر کر دیا گیا جبکہ پرواز سہ پہر 3 بجے روانہ کر دی گئی