کوئٹہ ،گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
کوئٹہ (امروز نیوز)کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کے قریب گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب گھرمیں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے میاں بیوی اور ان کے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔لاشوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جنہیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا جب کہ گیس لیکج واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔