حریم شاہ نے شاہین آفریدی کی ویڈیولیک کر دی
اسلام آباد (امروز نیوز)ٹک ٹاک سے مقبولیت حاصل کرنے والی حریم شاہ نے سیاسی رہنماو¿ں اور متعدد شخصیات کے بعد اب قومی کرکٹ ٹیم کے ایک اہم کھلاڑی کی ویڈیو بھی لیک کر دی۔میڈیارپورٹ کے مطابق حریم شاہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ایک ویڈیو لیک کی۔ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ کیپشن کے ذریعے وضاحت کی کہ آپ میں سے بہت سے لوگ اس بات کو نہیں جانتے ہوں گے، میں نے ہی کچھ ماہ قبل کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کو ایکسپوز کیا تھا۔حریم شاہ نے قومی کرکٹر پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جناب ویڈیو کال کرنے کا کہہ رہے تھے اور جب میں نے ان کی ویڈیو کال ریسیو کی تو انہوں نے نازیبا حرکتیں شروع کر دیں۔ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے انکشاف کیا کہ اس لیک ویڈیو میں شاہین شاہ آفریدی مجھ سے ویڈیو کال پر بات کرنے کے دوران نازیبا حرکتیں کر رہے تھے۔