عمان کے نئے حکمران سے غیرملکی لیڈروں کی ملاقاتیں

0 126

مسقط(امروز نیوز)خلیجی ریاست ع±مان کے نئے حکمران ہیثم بن طارق آل سعید کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ا±ن سے کئی غیر ملکی لیڈروں نے ملاقاتیں کی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق عمان کی وزارت خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیاکہ ملاقات کرنے والوں میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور شہزادہ چارلس بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کویت کے حکمران شیخ صباح الاحمد الصباح اور قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی نے بھی ان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف بھی ع±مان پہنچ چکے ہیں۔سلطان ہیثم رحلت پا جانے والے سلطان قابوس کے دور حکومت میں وزیر ثقافت تھے۔ وہ ع±مان کے شاہی خاندان آل سعید سے تعلق رکھتے ہیں۔ سابق حکمرات قابوس گیارہ جنوری کو فوت ہوئے تھے۔ وہ عرب دنیا کے سب سے طویل عرصے تک برسراقتدار رہنے والے حکمران تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.