پی ڈی ایم کی جدوجہد حکومتی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی،اسفند یار ولی

0 174

اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کےسربراہ اسفندیارولی نےکہاہےکہ تحریک انصاف کےدورِحکومت میں ہر ادارہ تباہ ہوچکاجبکہ محکمہ ریلوے کی رپورٹ میں سامنے آنے والے انکشافات انتہائی ہولناک ہیں،ڈھائی سالوں میں 4سو 27حادثات کے ذمہ دار کون ہیں؟ کیا تبدیلی سرکار جواب دے سکتی ہے؟مسلط تبدیلی سرکار کا جنازہ تیار، پی ڈی ایم کی جدوجہد حکومتی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔تفصیلات کے مطابق اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ چھوٹے چھوٹے حادثات پر مغرب کی مثالیں دینے والا عمران خان کہیں غائب ہوچکا ہے،موجودہ حکومت میں سٹیل ملز، پی آئی اے تباہ، ملازمین کو مزید کم کردیا گیا جو غریب خاندانوں کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے،گذشتہ ڈھائی سال میں کوئی میگا منصوبہ شروع نہیں کیا گیا، حکومت کو اب مزید چھپنے کا راستہ نظر نہیں آرہا۔ اے این پی سربراہ نے کہا کہ ایشیا میں پاکستان مہنگا ترین ملک بن چکا، ناقص پالیسیوں اور منصوبہ بندی نے ہر شعبہ تباہ کردیا ہے،کورونا وبا کے پیچھے چھپنے والوں نے اس وبا سے پہلے ہی ملک کی معیشت قرنطینہ میں پہنچا دیا تھا،عمران نیازی اپنی ناکامی چھپانے کیلئے قوم کو ترک ڈراموں سے ٹرخانے کی کوشش کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.