جام صاحب حقائق کو توڑ مروڑ کر اپنی نااہلی کو چھپانا چاہتے ہیں، نصیب اللہ مری

0 129

کوئٹہ (ویب ڈیسک امروز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے سابق وزیراعلءجام کمال خان کی جانب سے ریکو ڈک کے حوالےسے دیئے گیئے بیان پر اپنے رد عمل میں کہا کہ جام صاحب حقائق کو توڑ مروڑ کر اپنی نا اہلی کو چھپانا چاہتے ہیں جو انہوں نے بحثیت وزیراعلءریکو ڈک منصوبے میں کی اگر صوبے میں تبدیلی نہ آتی تو جام صاحب تو بلوچستان کے دس فیصد حصے پر متفق ہو چکے تھے

اور ان کے اس فیصلے کے نتائیج آنے والی نسلوں کو بھی بھگتنا پڑتے صوبائی وزیر نے کہا جام کمال سے یہ برداشت نہیں ہو رہا کہ وزیراعلءمیر عبدالقدوس بزنجو اور انکی حکومت کو ریکو ڈک منصوبے میں صوبے کے لیئے زیادہ حصہ ملنے کا کریڈٹ جائے یہی وجہ ہے کہ وہ کبھی حکومت اور کبھی سرکاری افسروں کو مورد الزام ٹھرا رہے ہیں

جنکا اس معاملہ سے کو ئی تعلق نہیں ہے صوبائی وزیر نے جام کمال کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حوصلے اور برداشت کا مظاہرہ کریں اور اس حقیقت کو تسلیم کر لیں کہ ان سے وزارت اعلءکا منصب انکے اپنے ہی ہاتھوں چھن چکا ہے اور وہ اس قسم کے بیانات سے عوام کو ورغلا نہیں سکتے ایسے بیانات سے وہ خود کو تمسخر کا نشانہ نہ بنائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.