سبی کا تاریخی 5 روزہ میلہ مویشیاں واسپاں 19 فروری سے شروع ہو گا

0 178

کوئٹہ (امروز نیوز)

سبی کا تاریخی 5 روزہ میلہ مویشیاں واسپاں 19 فروری سے شروع ہو گا جو 23 فروری تک جاری رہے گا.سبی کے تاریخی میلے کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم پاکستان عمران خان ،جبکہ اختتامی تقریب میں صدر مملکت شرکت کریں گے
سبی میلے کے دوران سردار چاکر خان ڈومکی اسٹیڈیم میں آرمی بینڈ ،قومی ملی نغمے ،فلاور شو،جانوروں کی نمائش ،گھوڑا ڈانس ،چاروں صوبوں کی علاقائی رقص ،نیزہ بازی ،موٹرسائیکل جمپ دیگر پیش کیے جائیں گے ۔
سبی میلے کے جرگہ ہال آڈیٹوریم میں پانچویں روز ملک کی مشہور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ دوسری جانب سردار چاکر خان اسٹیڈیم میں آتش بازی کے مظاہرے پیش کیے جائیں گے ۔ سبی میلے کے پانچ روز کے دوران زرعی و صنعتی نمائش ،پپٹ شو (تپلی تماشہ ) نیلام گھر مقابلہ نعمت خوانی ( خواتین ) خصوصی بچوں کا پروگرام ،چلڈرن اکیڈمی ،محفل میلاد ( برائے خواتین ) اور اسپورٹس کے پروگرام بھی کریں جائیں گے ۔ میلے کے دوران خصوصا خواتین کے لئے میلے کی افتتاحی تقریب سے پہلے مینا بازار لگایا جائے گا اور میلے کے تیسرے روز خواتین کا دن رکھا گیا ہے۔
سبی میلے کے پانچویں روز مویشی منڈی بھی لگائی جاتی ہے جس میں ملک بھر سے جانوروں کو لایا جاتا ہے ۔
سبی میلے کے دوران پاک فوج کی جانب سے اسلحے نمائش اور فری میڈیکل کیمپ بھی لگایا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.