پاکستان کھیلوں کے حوالے سے محفوظ ملک ہے، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے میدان بنائیں گے،وزیر اطلاعات

0 131

دہشتگردی کیخلاف نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے،دہشتگردی کیخلاف اقدامات سے پی ایس ایل پاکستان واپس آئی، پاکستان میں کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہو رہے ہیں، چوہدری فواد حسین کا خطاب ، میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(امروزنیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ پاکستان کھیلوں کے حوالے سے محفوظ ملک ہے، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے میدان بنائیں گے، دہشتگردی کیخلاف نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے،دہشتگردی کیخلاف اقدامات سے پی ایس ایل پاکستان واپس آئی، پاکستان میں کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہو رہے ہیں۔ بدھ کو وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے کھیلوں کے میدان میں دنیا میں اپنا لوہا منوایا۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پاکستان نے عالمی اعزازات اور کرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ وقت کیساتھ ساتھ کھیلوں کے شعبوں میں تنزلی آئی۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پاکستان کھیلوں کے حوالے سے محفوظ ملک ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پاکستان نے کھیلوں میں ہمیشہ شاندار روایات قائم کیں۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے قوم کا پیسہ اپنے ذاتی مفاد کیلئے استعمال کیا۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ ملک میں کھیلوں کی بہتری کیلئے مو¿ثر اقدامات کر رہے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے میدان بنائیں گے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ کھیلوں میں خواتین کو شامل کرنا ضروری ہے۔وزیرا طلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ خواتین نے کھیل کے شعبے میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔وزیرا طلاعات نے کہاکہ خواتین نے کھیل کے شعبے میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔وزیرا طلاعات نے کہاکہ کھیلوں سے مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیاں پیدا ہوتی ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ نئی نسل کیلئے سکرین کا استعمال کم اور کھیلوں کے مواقع بڑھانا ہونگے۔وزیرا طلاعات نے کہاکہ صحتمند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کا انعقادنہایت ضروری ہے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے،دہشتگردی کیخلاف اقدامات سے پی ایس ایل پاکستان واپس آئی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہو رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.