آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز وویمنز ٹینس چمپئن شپ کا اسلام آباد میں آغاز ہو گیا ہائیر ایجوکیشن کمیشن کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے، طارق بنوری کی گفتگو

0 186

اسلام آباد (امروزنیوز)آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز وویمنز ٹینس چمپئن شپ کا اسلام آباد میں آغاز ہو گیا ،چمپئن شپ میں ملک بھر کی 13یونیورسٹیز شریک ہیں ۔تین روزہ ٹورنامنٹ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے ،چمپئن شپ کا افتتاح ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین طارق بنوری، پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ نے کیا ۔ڈاکٹر طارق بنوری نے کہاکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ چیئر مین ایچ ای سی نے کہاکہ چاہتے ہیں کہ اتھلیٹس محنت کرکے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.