یو اے ای کی سیاسی اور عسکری قیادت کیجانب سے شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

0 341

متحدہ عرب امارات کے سیاسی اور عسکری قیادت  نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔ذرائع کے مطابق صدر متحدہ عرب امارات نے شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا جبکہ اماراتی نائب صدر، وزیراعظم  یواےای،دبئی کے حکمران شیخ محمدبن راشدالمکتوم  نے مبار کباد دی۔

اس کے علاوہ ولی عہد ابوظبی اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر نے بھی شہبازشریف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے اور اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.