وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت منعقدہ صوبائی کابینہ کا، نائب تحصیلدار کی 58 خالی آسامیوں پر بھرتی کرنےکا فیصلہ
کوئٹہ (امروز نیوز)
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت منعقدہ صوبائی کابینہ کا، نائب تحصیلدار کی 58 خالی آسامیوں پر بھرتی کرنےکا فیصلہ
مختلف اہم صوبائی امور کا جائزہ لیتے ہوئے متفقہ فیصلے کئے گئے کابینہ نے نائب تحصیلدار کی 58 خالی آسامیوں پر پبلک سروس کمیشن کے زر یعہ بھرتی کی منظوری دے دی فیصلے کا مقصد بھرتی کے عمل میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے کابینہ نے کوئیٹہ میں پائیلٹ پر و جیکٹ کے طور پر شہری جائدادوں کے ٹیکس سے منسلک امور کے جی آئ ایس پر مشتمل کمپیوٹر ائزیشن سسٹم کے قیام کی منظوری بھی دی منصوبے پر بلوچستان یونیورسٹی اف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈمینیجمنٹ سائینسز کے زریعہ عملدرآمد کیا جاۓ گا اس اقدام کا مقصد پراپرٹی ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا ہے کابینہ نے روشن بلوچستان پروگرام ے تحت شمسی توانائ کے زریعہ دیہاتوں طبی مراکز اور تعلیمی اداروں کو بجلی کی فراہمی کے منصوبے میں ترمیم کی منظوری دے دی