وزیراعظم عمران خان آج پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کریں گے
پشاور : وزیراعظم عمران خان آج پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے افتتاح کریں گے جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں. افتتاحی تقریب میں منصوبے کے خالق سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور گورنر سندھ بھی شرکت کریں گے پاکستان تحریک انصاف نے یہ منصوبہ اڑھائی سال بعد مکمل کیا ہے ایک ماہ سے جاری بی آرٹی ٹسٹ سروس کو کامیاب قرار دیا گیا ہے انتظامیہ کے مطابق بی آر ٹی سروس سے جڑے چند ضمنی منصوبے افتتاح کے بعد آگے بڑھائے جائیں گے.
دو سال دس ماہ کے دوران منصوبہ متعدد تنازعات اور مسائل کا بھی شکار رہا اکتوبر 2017 میں اس وقت کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اپنے دور کے میگا پراجیکٹ پشاور بی آرٹی کا سنگ بنیاد رکھا اور چھ ماہ کے قلیل عرصے میں مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا ‘چھ ماہ ابھی گزرے بھی نہیں تھے کہ منصوبہ میں تنازعات اور نقائص سر اٹھانے لگے بی آرٹی کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ 49 ارب 34 کروڑ روپے لگایا گیا تھا جو بڑھتے بڑھتے 70 ارب 72 کروڑ تک پہنچ گیا.