پارٹی منشور اور تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی کیلئے کارکنوں کا عملی کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے، ظہور بلیدی
ورکر پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،
عوامی سوچ اور مثبت ترقیاتی وژن براہ راست عوامی ربط اور آئینی اداروں کے حقیقی عزت ووقار کو فروغ دینے کےلئے بی اے پی کے پلیٹ فارم سے مثبت جدوجہد کی جائےگی،قائم مقام صدر بلوچستان عوامی پارٹی
کوئٹہ( امروز ویب ڈیسک)عوامی سوچ اور مثبت ترقیاتی وژن برائے راست عوامی ربط اور آئینی اداروں کے حقیقی عزت ووقار کو فروغ دینے کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم سے مثبت جدوجہد کی جائے گی۔یہ بات بی اے پی کے قائم مقام صدر میر ظہور بلیدی نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہی
۔انھوں نے مزید کہا کہ وہ بلوچستان عوامی پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے انتہائی مشکور ہیں کہ مجھ جیسے ادنہ کارکن پر اعتماد کرتے ہوئے پارٹی کے اہم عہدے پر نامزد کیا۔ میں از خود بھی ایک ورکر ہوں اور ورکروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں پارٹی ورکروں کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، جتنا بھی وقت ملا کوشش کروں گا کہ پارٹی کارکنوں کے ساتھ جو عزت کا رشتہ ہے وہ قائم رہے ورکر پارٹی میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں پارٹی منشور اور تنظیمی ڈھانچے کی مظبوطی کے لئے کارکنوں کا عملی کردار کلیدی حیثیت رکھتاہے اس ضمن میں پارٹی کارکنوں کی سیاسی صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ حاصل کیا جائے
گا۔میر ظہور بلیدی نے مزید کہا کہ وہ بی اے پی کی اعلیٰ قیادت کی سیاسی رہنمائی اور باہمی مشورے سے مرکزی اور صوبائی انٹرا پارٹی الیکشن کے شفاف انعقاد کے لیے تمام تر ضروری اقدامات یقینی بنائیںگے پارٹی کے چیف آرگنائزر جان جمالی،سیکرٹری جنرل منظور کاکڑ کے باہمی مشورے سے جلد ہی پارٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس بلانے کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا تاکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی حتمی تاریخ تک انٹراپارٹی الیکشن کا انعقاد ممکن ہوسکے۔