زیارت اور وادی کوئٹہ کے پہاڑوں پر پہلی برفباری

0 194

کوئٹہ (امروز نیوز) زیارت اور وادی کوئٹہ کے پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برفباری سردی کی شدت میں اضافہ ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب زیارت اور گردونواح میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جو رات بھر جاری رہا، ضلعی انتظامیہ زیارت کے مطابق جمعرات کو زیارت شہر میں 8انچ جبکہ مضافاتی علاقوں میں ایک فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے، برفباری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے زیارت کا رخ کرلیا جبکہ شہر میں گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اسی طرح کوئٹہ کے اطراف میں واقعہ پہاڑوں پر بھی برفباری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ شہر کے بعض علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

Leave A Reply

Your email address will not be published.