ہرنائی، حلقہ انتخاب کے عوامی مسائل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، نور محمد دمڑ

0 216

ہرنائی (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماءصوبائی وزیر پی ایچ ای ، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑنے کہا ہے کہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع ہرنائی ، زیارت ، سنجاوی کے عوام کی تقدیر بدلنے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر عوام کی بہتری کے لئے ترقیاتی اسکیمات پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے حلقہ انتخاب کے عوامی مسائل پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے عوام کے مسائل کے حل کےلئے کوشاں ہیں ہماری اولین ترجیحی ہے کہ عوام کے مسائل اُن کے دہلیز پر حل ہوںوزیراعلیٰ میر جام کمال خان کی سربراہی میں عوام تک ترقی کے ثمرات پہنچ رہے ہیں صوبے میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہوا ہے جس سے عوام کو اُن کے حقوق اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں امن وامان کے قیام،عوام کو پینے کی صاف کی فراہمی، صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ ہے جس کےلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے وفاقی و صوبائی پی ایس ڈی پیز میں شامل ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل سے عوام کو سہولیات میسر آئیں گے ، صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ پی ڈی ایم اندرونی اختلافات کا شکار ہوچکا ہے ایک سٹیج پر بیٹھنے والے ایک دوسرے کے بیانیہ سے متفق نہیں گزشتہ روز لورالائی کے جلسے میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے اندرونی اختلاف عوام نے خود دیکھ لیا ہے انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کااتحاد کھوکھلا ہوچکا ہے اور ان کاایک دوسرے پر اعتماد ہی نہیں ہے بلکہ بیک ڈور سے این آر او کےلئے انفرادی طورپر پی ڈی ایم میں شامل تماعتیں حکومت سے رابطہ میں ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.