لورالائی جلسہ ناکام ،پی ڈی ایم کچھ لوگوں کا ٹولہ ہے، بشریٰ رند
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ لورالائی جلسہ ناکام پی ڈی ایم کچھ لوگوں کا ٹولہ ہے ملک کو قرضوں میں ڈوبانے والے آج پاکستان دشمنی پر اترآئے ہیں پی ڈی ایم کے موقف سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے بلوچستان میں گزشتہ 2سالوں میں دہشتگردی کے کم واقعات رونما ہوئے ہیں ہزارہ برادری کے مطالبات اور دھرنے ختم کرنے کا سہرا وزیراعلیٰ جام کمال کو جاتا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے آفیسرز کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا بشریٰ رند نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسے آہستہ آہستہ ناکامی سے دو چار ہورہے ہیں پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں گزشتہ 20سالوں سے برسر اقتدار رہی سیاست کرنے کا حق سب کو ہے لیکن ملک کو نقصان پہنچانے کا اختیار کسی کو نہیں پی ڈی ایم کا بیانیہ بیرونی قوتوں کا بیانیہ ہے لورالائی میں پی ڈی ایم کا جلسہ بری طرح ناکامی سے دو چار ہوا کرپٹ لوگوں کی جائیدادیں 5براعظموں میں ہے ملک کوقرضوں میں ڈبونے والے آج ایک بار پھر متحد ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں عوامی مسائل کی حل کی بجائے ملک دشمنی پر اترآئے ہیں وہ پارلیمنٹ کی بات نہیں کررہے ہیں بلکہ ملک کو نقصان دے رہے ہیں جب عوام نے ان کو اقتدار سے باہر پھینکا تو آج یہ لوگ جمہوریت کے نام پر عوام کو مس گائیڈ کررہے ہیں ملک ہے تو ہم ہےں کسی کو ملک کے خلاف بات نہیں کرنا چاہیے بلوچستان میں گزشتہ 2سالوں میں دہشتگردی کے واقعات بہت حد تک کم ہوئے ہیں 2011میں سب سے زیادہ حالات خراب تھے آج جب ایک واقعہ ہوا تو اپوزیشن فوراً ہمدردی کیلئے پہنچ گئی ہزارہ برادری کے مطالبات تسلیم کر دیئے گئے ہیں جس کا سہرا وزیر اعلیٰ بلوچستان کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ مریم نواز ایک دن پہلے ٹوئٹ کر کے کہتی ہے کہ میتوں کی تدفین کریں لیکن دھرنے میں آکر کہتی ہے کہ دھرنا جاری رکھوں یہ دوغلا پن ہے