انسانیت کے درمیان انتشار کا سبب دوغلا پن اور دو رخی ہے، مولانا شیرانی

انسانیت کے درمیان انتشار کا سبب دوغلا پن اور دو رخی ہے، مولانا شیرانی

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی قائد مولانا محمد خان شیرانی نے کہاہے کہ دین انسانیت کے درمیان وحدت کی رشتوں کو اجاگر کرنے پر زور دیتاہے انسانیت کے درمیان انتشار کا سبب دوغلا پن اور دو رخی ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں ممتاز دینی مبلغ مولانا طارق جمیل کے رہائش گاہ پر ان کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ توحید اسلام کی اساس اور بنیاد ہے اور توحید کا مطلب خدا کی یگانگت پر ایمان لانے کے ساتھ ساتھ خود انسان کے اندر اور باہر کی یکسوئی بھی ہے موجودہ حالات میں تمام دینی سکالرز اور رہنماں کا فریضہ بنتاہے کہ وہ انسانی معاشرے میں منافقت کی رویوں کی سدباب کیلئے کوشش کریں اور انسانیت میں پھوٹ ڈالنے کے بجاے

ان کے وحدت کی بنیادوں کو مضبوط کریں کیونکہ بنیادی انسانی اخلاقی خوبیوں کا کوئی کافر بھی انکار نہیں کرتا مسائل صرف منافقانہ طرزعمل سے پیدا ہوتے ہیں اس موقع پر ممتاز مبلغ اور مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اسلام تمام انسانیت کی خیر وفلاح کا داعی ہے

اور صرف اسی جزبے کے تحت ہی انسانیت کو تفرقہ اور انتشار سے نکال کر ان کے درمیان جوڑ پیدا کیا جاسکتاہے اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے مولانا محمد خان شیرانی اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ بھی دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں