بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن (ر)کے قائد حاجی نور محمد شاہوانی مرکزی سیکرٹری جعفر خان کاکڑ مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات حاجی روزی خان مندوخیل ودیگرکا بلوچستان کے سینئر و بزرگ صحافی این این آئی کے بیوروچیف عاشق علی بٹ کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار
کوئٹہ(امروز نیوز)بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن (ر)کے قائد حاجی نور محمد شاہوانی مرکزی سیکرٹری جعفر خان کاکڑ مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات حاجی روزی خان مندوخیل ودیگر نے بلوچستان کے سینئر و بزرگ صحافی این این آئی کے بیوروچیف عاشق علی بٹ کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کہنہ مشق و اچھے صحافی تھے جنہوں نے ہمیشہ صحافتی اقدار ومثبت صحافت کے فروغ کیلئے کام کیا ان کی رحلت سے بلوچستان کے صحافتی میدان میں ایک ایسا خلاء پیدا ہوا جو صدیوں پر نہیں ہو سکتا اور عاشق علی بٹ نے کہنہ مشق صحافی ہوتے ہوئے بلوچستان کے مسائل کو اجاگر کر رکھا تھا ہمیشہ ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی ان کے وفات سے بلاشبہ بلوچستان کے سماجی قبائلی سیاسی و صحافتی حلقے ایک مخلص قابل اچھے نڈر صحافی سے محروم ہوگئے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر و جمیل عطاء فرمائے ،آمین ۔