استاد و کرکٹر شہید محمد رفیق عمرانی کے قاتلوں کی دعدم گرفتاری کے خلاف پاکستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر کریم بخش خان رند اور میر صفدر خان جمالی کی قیادت میں ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی

0 167

اوستہ محمد(امروز نیوز) استاد و کرکٹر شہید محمد رفیق عمرانی کے قاتلوں کی دعدم گرفتاری کے خلاف پاکستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر کریم بخش خان رند اور میر صفدر خان جمالی کی قیادت میں ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی۔ریلی میں سیاسی جماعتوں ،شہریوں ،کرکٹروں،استادوں اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ریلی رند ہائوس مگسی مارکیٹ سے نکالی گئی۔ریلی گھنٹہ گھر سے ہوتی ہوئی میلاد چوک پر پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ریلی سے میر کریم بخش خان رند،میر صفدر خان جمالی ،میر عامر خان جمالی،علی مردان جمالی ،شان ثاقب ابڑو،مولانا عبدالمجید جتک،سرکردہ محمد صدیق عمرانی،غلام مصطفی ابڑو ۔وزیر عمرانی،غلام دستگیر عمرانی و دیگر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصیرآباد پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام چکی ہے۔تھانہ خان کوٹ نصیرآباد کی حدودموٹر سائیکل چھیننے کی واردات میں مذمت پر فائرنگ استاد و کرکڑ نوجوان محمد رفیق عمرانی کو شہید کر دیا گیا شہید محمد رفیق عمرانی کے قاتلوں کو ایک ہفتہ گذر جانے کے باوجود گرفتار نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آج پورے بلوچستان میں کرکٹر اور استاد سراپا احتجاج میں ہیں۔ہر شہر میں شہید محمد رفیق عمرانی کی قاتلوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوستہ محمد کے سینئر صحافی شہید محمد افضل خواجہ کو بھی پانچ سال قبل کیٹل فارم کی حدود میں دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔پانچ سال کا عر صہ گزر جانے کے باوجود بھی ان کے قاتل گرفتار نہیں ہوئے جن کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو سب پتہ ہوتا ہے کہ چور کہاں اور کون ہیں۔مگر پولیس کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پولیس اگر سیدھی ہو جائے تو شہری محفوط رہے سکتے ہیںلیکن بد قسمتی سے نصیرآباد پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ بلوچستان ،وزیر داخلہ بلوچستان ،آئی جی پولیس بلوچستان سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ فی الفور شہید محمد رفیق عمرانی کو قاتلوں کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے اور نصیرآباد پولیس میں ذمہ داروں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر ہم ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد کے دفتر کے سامنے سخت احتجاج کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.