ژوب قومی جرگہ کے زیر اہتمام لوکل کمیٹی کے خلاف ظریف شہد پارک میں علامتی بھوک ہڑتال 23ویں روز میں داخل
ژوب(امروز نیوز)ژوب قومی جرگہ کے زیر اہتمام لوکل کمیٹی کے خلاف ظریف شہد پارک میں علامتی بھوک ہڑتال 23ویں روز میں داخل ژوب قومی جرگہ کے چیئرمین اخترشاہ مندوخیل قاسم خان کاکڑ عظیم خان کبزئی مولوی صادق خوستی بسم اللہ اپوزئی ارسلا خان مندوخیل عبید اللہ مندوخیل نے کہا کہ لوکل کمیٹی میں غیر مقامی ممبر مقامی اقوام کی تصدیق نہیں کرسکتا جبکہ مقامی کے مشران غیر مقامی لوگوں کی تصدیق کرسکتا یے لوکل کمیٹی میں غیرمقامی اور افغان پوندوں کو ایک منصوبے کے تحت شامل کیا ہے جس میں انتظامیہ اور صوبائی ایم پی اے کے علاوہ سیاسی قوتیں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر نے باقاعدہ طور علاقے کے مشران سے لیسٹ مانگا مقامی سرداران ملکان اور ژوب قومی جرگہ نے لیسٹ دیا اور اے سی نے لیسٹ بھی وصول کیا لیکن انہوں نے ہمارے تجویز کے برعکس لوکل کمیٹی بنائی جو نے مسترد کیا ہے اور 23دنوں سے ہماری جایز مطالبات کے حل کیلئے علامتی بھوک ہڑتال جاری ہے حکومت وقت نے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا ہے انہوں نے کہا کہ جب تک مطالبات حل نہیں ہوتے علامتی بھوک ہڑتال جاری رئیگا ژوب قومی جرگہ مقامی اقوام کی تحفظ اور بقا کی جنگ لڑرہی ہے اور کسی قربانی سے دریخ نہیں کریگا انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ لوکل کمیٹی مقامی سرداران ملکان اور ژوب قومی جرگہ کے تجویز کردہ لیسٹ کے مطابق بنائی.جائے ورنہ سخت ترین احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔