تمام پارٹیاں سینیٹ انتخابات اور لانگ مارچ کی تیاریاں تیز کردیں، سربراہ پی ڈی ایم

0 166

مولانا فضل الرحمان نے سرگودھا اور خضدار کے احتجاجی مظاہرے سینیٹ انتخابات اور لانگ مارچ کے پیش نظر منسوخ کردئیے
اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک)اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ،مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا

،دونوں رہنماو¿ں نے سینیٹ انتخابات اور پی ڈی ایم کے لانگ مارچ پر تفصیلی گفتگو کی۔ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے سرگودھا اور خضدار کے احتجاجی مظاہرے منسوخ کردیے جبکہ 23 فروری کو سرگودھا اور 27 فروری کو خضدار میں احتجاجی مظاہرے شیڈیول تھے

۔ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہرے سینیٹ انتخابات اور لانگ مارچ کے پیش نظر منسوخ کیے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ سربراہ اتحاد نے ہدایت کی کہ تمام پارٹیاں سینیٹ انتخابات اور لانگ مارچ کی تیاریاں تیز کردیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.