ساجد ترین ایڈوکیٹ کے درخواست پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، ریاست نے گوادر میں نصب باڑ کو واپس نکالنا پر کام شروع کردیا

0 139

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینئر وکیل ساجد ترین ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گوادر کے عوام کے لئے خوشخبری اور بلوچستان کے عوام کے لئے ایک اور جدوجہد ..

ساجد ترین کی گوادر باڑ کے خلاف درخواست اور ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد ، ریاست کا اہم فیصلہ ، گوادر پر باڑ لگانے کا کام روک دیا گیا اور ریاست نے گوادر میں نصب باڑ کو واپس نکالنا کا کام شروع کر دیا۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینئر وکیل ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ منصوبہ آئین کے آرٹیکل 15 کے تحت آزادانہ نقل و حرکت کے بنیادی حق کے خلاف تھا

ساجد ترین نے مزید کہا کہ ہم ریاست کا اس منصوبے کو روکنے اور پہلے سے نصب باڑ کو واپس نکالنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں اور ہم ہمیشہ بلوچستان کے عوام کے لئے آواز اٹھائیں گے۔

یاد رہے کہ کچھ مہینے پہلے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ساجد ترین نے گوادر پر باڑ لگانے کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی

جس پر ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے حکومت کو اس منصوبے کی وضاحت کرنے کا حکم دیا تھا اور بلوچستان خصوصا گوادر کے عوام کے شدید تحفظات کے بعد ، ریاست نے اب اس منصوبے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.