مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس کے متعلق مراد سعید کا بڑا رد عمل، سندھ حکومت اور وفاق کی ایک دوسرے پر لفظی وار

0 223

کوئٹہ (امروز نیوز)
وزیر مواصلات مراد سعید نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مراد علی شاہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔
مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس سے ہماری تشویش کو مزید تقویت ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ شدید ذہنی دباؤ کا شکار اور کورونا کے خلاف کسی بھی معنیٰ خیز حکمت عملی کی تیاری سے قاصر ہیں۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ قوم وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ٹھوس حکمت عملی کے اعلان کی منتظر ہے مگر مراد علی شاہ صرف بیان بازی تک خود کو محدود رکھے ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.