ادارے بہتر ہونے لگے، مراد سعید

0 146

اسلام آباد (امروز نیوز)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں ملکی ادارے بہتر ہونے لگے ،پاکستان پوسٹ کا پچھلے سال اس وقت تک ریوینو آٹھ ارب تھا ،رواں سال پاک پوسٹ کا اپریل تک ریوینو 14 بلین ہوگیا ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان پوسٹ نے اپریل تک 600 کروڑ کا اضافہ کر لیا ،انشاءاللہ عمران خان کی قیادت میں تمام اداروں کو خسارے سے نکال کر منافع بخش ئینگے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان پوسٹ جلد لاجیسٹک سیکٹر میں انقلاب برپا کریگا ۔انہوںنے کہاکہ ای کامرس کے آغاز کے بعد 46000 پارسل سی او ڈی سے پہنچا دی گئی ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان پوسٹ کا بزنس بڑھنے سے ریلوے سے مزید بوگی بھی مانگ لی ۔انہوںنے کہاکہ سامان زیادہ ہونے کی وجہ سے مزید بوگی درکار ہے کہ پارسل کی بر وقت ترسیل ہو ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان پوسٹ جلد پوری دنیا میں میڈ ان پاکستان پراڈکٹس کے پراجیکٹ کا بھی آغاز کریگا ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان پوسٹ ملک کا اہم ادارہ بہتری کی طرف گامزن دیکھ کر دلی مسرت ملتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ادارے خسارے میں ہو تو عوام کے صحت تعلیم پانی کا پیسہ ان خسارے کو پورا کرنے کے اوپر لگتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ انشاءاللہ عمران خان کی قیادت میں تمام اداروں کو بہتر بنائینگے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.