شہباز شریف کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت

0 155

اسلام آباد (امروز نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کو یکے بعد دیگرے نشانہ بنانے سے دشمن کے عزائم واضح ہوتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے۔ انہوںنے کہاکہ سکیورٹی اہلکار اپنی جانوں پر کھیل کر وطن کے دفاع اور عوام کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بے مثال کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے تک پوری قوم اتحاد، استقامت اور پختہ عزم کے ساتھ ڈٹی رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.