پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

0 100

لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عامر خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپنے گلوز اتارنے کا وقت آگیا ہے، میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے ایسا حیرت انگیز کیریئر ملا ہے جو 27 سال پر محیط ہے، میں دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور ان ناقابل یقین ٹیموں کا جن کے ساتھ میں نے کام کیا ہے، اپنے خاندان، دوستوں، مداحوں کا اس محبت اور حمایت کے لیے جو انہوں نے مجھے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی توقع سے زیادہ کھیلا، شاید میں بہت جلد کھیل کی بلندی پر پہنچ گیا، میں نے اولمپکس میں حصہ لیا اس وقت میری عمر 17 سال تھی، میں نے 22 سال کی عمر میں ورلڈ ٹائٹل جیتا، میں اب 35 سال کا ہوں، میں بہت طویل عرصے سے رنگ میں ہوں، اب میں اس کھیل کے لحاظ سے بوڑھا ہو رہا ہوں، اب میں اپنے بچوں اور اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.