اسلام آباد میں قتل کی گئی ثنا یوسف کی والدہ اور پھوپھی نے ملزم عمر حیات کو شناخت کرلیا

0 111

اسلام آباد اسلام آباد میں قتل کی گئی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی والدہ اور پھوپھی نے ملزم عمرحیات کی شناخت کرلی۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم عمر حیات کو اڈیالہ جیل میں شناخت پریڈ کے دوران شناخت کیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ ملزم عمر حیات کی شناخت پریڈ کا عمل ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی موجودگی میں کیا گیا۔

پولیس کے مطابق شناخت پریڈ کے بعد ملزم عمر حیات کا جسمانی ریمانڈ لینے کی درخواست کی جائے گی اور ملزم سے آلہ قتل سمیت دیگر شواہد اکھٹے کرنے کے لیے عدالت سے ریمانڈ مانگا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.