سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان لے کر امریکا کا پہلا جہاز پاکستان پہنچ گیا

1 174

سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان لے کر امریکا کا پہلا جہاز کراچی پہنچ گیا۔

پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے بین الاقوامی سطح پر بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں، بیرون ملک پاکستانیوں سمیت کئی ممالک کی جانب سے دل کھول کر سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان لے کر امریکا کا پہلا جہاز کراچی پہنچ گیا ہے، اس کے ساتھ ہی اب تک 65 جہاز امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ چکے ہیں۔

کراچی ایئرپورٹ پر پہنچنے والے جہازوں کا ڈیٹا سول ایوی ایشن نے جاری کردیا ہے، جس کے مطابق عرب امارات سے سب سے زیادہ 24 پروازیں سامان لے کر پہنچ چکی ہیں۔

سول ایوی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ (ترکی) کی جانب سے11، چائنا سے 4، قطر سے 3، سعودی عرب سے 2 پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

سی اے اے کے مطابق ازبکستان، فرانس، ترکمانستان، یونیسیف، اردن اور نیپال سے ایک ایک پرواز اب تک پاکستان پہنچی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان ممالک کی جانب سے بھیجے گئے امدادی سامان میں خوراک، ادویات، خیمے اور پانی سمیت دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا سے20 پروازوں کے ذریعے 22 لاکھ ڈالر مالیت کا سامان پاکستان بھیجا جائے گا، اور اس سامان کو سیلاب متاثرین تک سینٹ کام  اور یو ایس ایڈ  کی نگرانی میں پہنچایا جائے گا۔

1 Comment
  1. […] امریکا کے صدر جو بائیڈن نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے روس کو خبردار کیا کہ وہ یوکرین جنگ میں کیمیائی یا ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار استعمال نہ کرے۔اگر روس نے ایسا کیا تو اس سے جنگ کا نقشہ تبدیل ہوجائے گا۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.