بلوچستان کی ترقی سے پاکستان کی ترقی منسلک ہے ،سردار یارمحمد رند

0 162

اسلام آباد /کوئٹہ (امروز نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی سردار یار محمد رند نے وفاقی مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ ، چےئرمین ایف بی آر شبر زیدی اور وفاقی سیکرٹری خزانہ سے ملاقات کی ، ملاقات میں بلوچستان کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی سردار یار محمد رند نے وفاقی مشیر خزانہ کو بلوچستان پر خصوصی دلچسپی دینے اور بلوچستان کا احساس محرومی ختم کرنے کے لیئے اقدامات کرنے کے حوالے سے مشاورت کی ، اس موقع پر سردار یارمحمد رند نے کہا کہ بلوچستان میں حالات کی خرابی ، روزگار کے محدود مواقعے ہونے کی وجہ سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد غربت کی سطح سے نےچے زندگی گزار رہی ہے ،صوبے میں غربت کے خاتمے اور اقتصادی ترقی کے لئے خصوصی اقدامات کرنے کی ضرور ت ہے ، ترقی یافتہ اور معاشی طور پر مستحکم ہی مضبوط اور مستحکم پاکستان کا ضامن ہے اس موقع پر مشیر خزانہ نے سردار یارمحمدرند کو یقین دہانی کروائی کہ بلوچستان میں غربت کے حوالے سے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق بلوچستان کو خصوصی توجہ دی جارہی ہے جس کے آنے والے دنوں میں بلوچستان کے عوام پر مثبت تنائج مرتب ہونگے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رئیس اجمل سمیت اعلی افسران بھی موجود تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.