بلاول بھٹو زرداری پاکستان اور بلوچستان کی آخری امید ہے ، علی مدد جتک

0 229

کوئٹہ (امروز نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو زرداری پاکستان اور بلوچستان کے عوام کی آخری امید ہیں ،پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور صوبے کے نوجوانوں کو باعزت روزگار دینے کے لئے آغاز حقوق بلوچستان پیکج متعارف کروایا جو آج بھی لوگوں کو یاد ہے ،بلوچستان میں امید کی کرن پیپلز پارٹی ہے ، حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں ،یہ بات انہوں نے ہفتہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ آمد کے موقع پر انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ڈےرھ سال میں حکمرانوں نے عوام کو جو تبدیلی دی وہ سب کے سامنے ہے عوام سے تبدیلی کے نام پر جھوٹ بولا گیا ،تبدیلی نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے اب ملک کے لوگ اس تبدیلی سے چھٹکارا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا پاکستان اور بلخصوص بلوچستان کی عوام کی چےئر مین بلاول بھٹو زرداری سے امیدیں وابسطہ ہیں انہیں یقین ہے کہ بی بی شہید کا بیٹا ہی ملک میں غریب نواز اور عوام کا دکھ درد رکھنے والی حکومت قائم کر سکتا ہے آج بلاول بھٹو زرداری صوبے کے عوام کے پاس اپنا پےغام لیکر آرہے ہیں اور امید ہے کہ بلوچستان کی غیور عوام بلاول بھٹوزرداری کے پےغام کو دل کھول کر خوش آمدید کہیں گے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کی عوام کی خدمت کی ہے سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی بلوچستان کے لوگوں سے کی جانے والی حق تلفی پر معافی مانگی اور صوبے کے عوام کے دکھوں کا مداوا کیا تھامستقبل میں اگر بلوچستان میں پیپلز پارٹی کو صوبے کے عوام کی خدمت کا موقع ملا تو ہم یہاں بسنے والی تمام اقوام کی زندگیوں میں خوشحالی اور ترقی لیکر آئیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.