حکمران ملک کا نظام چلانے کے قابل نہیں ‘احسن اقبال

0 180

نارووال(امروز نیوز) مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران ملک کا نظام چلانے کے قابل نہیں ،متحدہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر 2020کو الیکشن کا سال بنائیں گے، ہم حکومت کے انتقامی ہتھکنڈوں سے جھکنے والے نہیں،میرے خلاف کردار کشی کی مہم شروع کر دی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میںمےڈےاسے گفتگو کرتے ہوئے کےا ۔ انہوں نے کہا کہ اسپورٹس سٹی کے قومی منصوبے کو سیاست کی نذر کیا جا رہا ہے اسپورٹس سٹی منصوبہ2009میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے پاس کیا تھا، میں نے اپنے پانچ سالوں میں اسپورٹس سٹی پر پچاسی فیصدکام مکمل کر دیا تھا ابمنصوبے کو مجھے بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہےمیں اپنی حفاظتی ضماانت نہیں کراﺅں گا،عمران نیازی چھاپے مارنے کی ضرورت نہیںمیں گرفتاری دینے کے لیے ہر وقت تیار ہوں،شاہد خاقان ،رانا ثناءاللہ،سعد رفیق و دیگر اصولوں پر ڈٹنے کی سزا کاٹ رہے ہیں احسن اقبال نے کہا 32ارب کے ترقیاتی کاموں کی نگرانی کا کوئی فائدہ نہیں اٹھایا، نیب نے مالی بے ضابطیگیوں کے بارے میں سوال نہیں پوچھامسلم لیگ ن نے ہمیشہ شفاف احتساب کی حمائت کی۔کیا یہ منصوبہ شروع کرنا جرم ہے یا اسکو برباد کرنا جرم ہے ؟اسپورٹس سٹی منصوبے کو سیاست کی نذر کیا جا ریا حکومت نے منصوبے کے لیے ایک روپیہ جاری نہیں کیا،حکومت نے ناکامی کے بعد پھر سے انتقامی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ رائے عامہ آج بھی ن لیگ کے ساتھ ہے آج الیکشن کروا لیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا، صرف مسلم لیگ ن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہےجے آئی ٹی کے سربراہ کو ایف آئی کا سربراہ تعینات کر دیا گیا حکومت کی ناکام گورننس کی وجہ سے پی آئی سی کا واقعہ ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.