لورالائی پولیس کی کاروائی، اقدام قتل کے کیس میں مطلوب 3 اشتہاری ملزمان گرفتار

0 194

لورالائی  پولیس کی کاروائی اقدام قتل کے کیس میں مطلوب2 اشتہاری ملزمان اورایک مفرور ملزم گرفتار، تفصیلات کے مطابق ژوب پولیس نے لورالائی میں کاروائی کرتے ہوئے ،مقدمہ فرد نمبر147/015بجرم 324،34میں مطلوب اشتہاری ملزمان عبدالواہاب، عبدالقدوس ولد حاجی عبدالواحد ساکن ژوب کو گرفتار کرلیا۔دوسری کاروائی میں اے ایس آئی بہادر مری نے ہرنائی پولیس کے مدد سے ہرنائی میں کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ فرد نمبر 242/022 بجرم 324 میں مطلوب مفرور ملزم نذر محمد ولدرضا محمد عرف شاعر قوم جت ساکن ہرنائی کو گرفتار کرلیا۔ مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.