کراچی میں ڈاکوؤں کی دفاتر ملازمین کے بھیس میں وارداتیں

0 138

  کراچیشہر میں مسلح لیٹروں نے مہذب انداز اپنا لیا، دفاتر جانے والے شہریوں کی طرح جوتے کپڑے پہن کر وارداتیں کرنے لگے۔

ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد میں صبح سویرے موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان نے نہایت پُرسکون انداز میں واردات کی۔

خاتون کے ہمراہ شہری جیسے ہی گھر کی دہلیز پر پہنچا تو ملزمان بھی آگئے، تعاقب کرنے والے ملزمان نے شہری کو موٹر سائیکل پارک کرنے کا بھی موقع نہ دیا۔

ملزمان نے بڑی دیدہ دلیری سے شہری سے نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل چھینی اور بآسانی فرار ہوگئے۔ واردات میں ملوث ملزمان نے پولیس اور شہریوں کو دھوکا دینے کے لیے اپنا حُلیہ آفس ورکر جیسا کیا ہوا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.