وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اسلام آباد ائیر پورٹ سے دورہ جرمنی کیلئے روانہ

0 162

اسلام آباد (امروز نیوز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اسلام آباد ائیر پورٹ سے دورہ جرمنی کیلئے روانہ ہوگئے ،دورہ کے دوران وزیر خارجہ میونخ میں گلوبل سیکورٹی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دورہ جرمنی کے دوران وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات متوقع ہے،وزیر خارجہ کی میونخ میں 19 امریکی پارلیمینٹیرینز سے بھی ملاقات ہو گی،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اپنے حالیہ دورہ جرمنی میں روس، کینیڈا، جرمنی اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے،خطے میں قیام امن کے حوالے سے وزیر خارجہ کے دورہ جرمنی کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.