امن و امان کے قیام عوام کے جان ومال کی تحفظ پر کسی قسم کی مصلحت اور سمجھوتہ نہیں کیا جا ئیگا شر پسند سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کرنے پر لیویز فورس کو جدید آلات انکی استعداد کار بڑھانے کیلئے ٹریننگ اور دوسرے ضروری اقدامات اٹھائے جائینگے،عوامی نیشنل پارٹی

0 194

کوئٹہ (امروز نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کے قیام عوام کے جان ومال کی تحفظ پر کسی قسم کی مصلحت اور سمجھوتہ نہیں کیا جا ئیگا شر پسند سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کرنے پر لیویز فورس کو جدید آلات انکی استعداد کار بڑھانے کیلئے ٹریننگ اور دوسرے ضروری اقدامات اٹھائے جائینگے ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ شفقت انور شاہوانی اسسٹنٹ کمشنر سمیع اللہ آغا رسالدار میجر نصیب اللہ خان تحصیلدار بہادر خان بنگلزئی اور انکی ٹیم اور لیویز فورس کے تمام اہلکاروں کو قتل کے واقعہ میں ملوث ملزم کی آلہ قتل سمیت گرفتاری قابل ستائش اور انکی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی عکاس ہے عوامی نیشنل پارٹی ضلعی انتظامیہ کی پشت پر کھڑی ہے باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں کہا گیا کہ مٹھی بھر شر پسند سماج دشمن عناصر کو عوام الناس کی چین وسکون غارت کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ضلعی انتظامیہ کی ان کیخلاف بروقت کارروائی نہ صرف قابل داد ہے بلکہ اس سے عوام الناس میں اپنائیت اور تحفظ کے احساس میں اضافہ ہوا ہے ڈاکٹر محمود کی اغوا اور بعد ازاں انکی با حفاظت بازیابی چنددن پہلے قتل کئے گئے نوجوان کے قاتلوں کی آلہ قتل سمیت گرفتاری اور دوسرے رہزنوں چوروں کی گرفتاری اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور لیویز فورس کے جوان عوام الناس کی جان و مال کا تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مستعد اور چوکس ہے بیان میں ڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی اسسٹنٹ کمشنر سمیع اللہ آغا رسالدار میجر نصیب اللہ خان اچکزئی تحصیلدار بہادر خان بنگلزئی اور انکی ٹیم کو کامیاب کاروائی کرنے پر مبارکباد اور خراج تحسین کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.