شہناز انصاری فائرنگ سے ہلاک۔

0 150

کوئٹہ (امروز نیوز)
نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری جاں بحق ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زمین کےتنازعے پر ہوا، رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری نوشہرو فیروز میں بغیر سیکورٹی کے موجود تھیں کہ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شہناز انصاری کو 3 گولیاں لگیں اور انہیں تشویشناک حالت میں نوابشاہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔
شہناز انصاری دو بار رکن اسمبلی اسمبلی منتخب ہوئیں، 2013 میں خواتین کی مخصوص نشست پر وہ رکن بنیں اور 2018 میں پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر وہ الیکشن جیتی۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق مقتولہ ایک مجلس میں شریک تھیں اور انہیں جان سے مارے کی دھمکیاں ملی تھیں، جیسے ہی مجلس ختم ہوئی تو ان پر گولیاں چلا دی گئیں جس کے بعد ملزمان وہاں سے باآسانی فرار ہوگئ.

Leave A Reply

Your email address will not be published.