فلم گنگوبائی کاٹھیواڑی کا سکرپٹ پڑھ کر ڈر گئی تھی، عالیہ بھٹ

0 133

ممبئی (امروز ویب ڈیسک) بالی ووڈ سٹار عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ فلم گنگوبائی کاٹھیواڑی کاسکرپٹ پڑھ کر ڈر گئی تھی۔عالیہ بھٹ نے ایک انٹرویو میں فلم گنگوبائی کاٹھیواڑی میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خود پر یقین نہیں تھا کہ وہ یہ کردار ادا کرسکتی ہیں اور نہ ہی انہوں نے سوچا تھا کہ ایسی کسی فلم کی انہیں کبھی پیشکش ہوسکتی ہے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ وہ تو سنجے لیلہ بھنسالی کی فلم انشااللہ میں اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرنے والی تھیں جوکہ کچھ وجوہات کی بنا پر منسوخ کردی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے جب فلم(گنگوبائی کاٹھیواڑی)کاسکرپٹ پڑھا تو وہ ڈر گئی تھیں اوراس وقت تک انہوں نے کتاب (مافیا کوئینز آف ممبئی)بھی نہیں پڑھی تھی۔اور نا ہی انہیں گنگوبائی کی کہانی پتہ تھی

۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے سنجے لیلہ بھنسالی سے پوچھا کہ کیا آپ کو واقعی لگتا ہے کہ اس کردار کی پیشکش انہیں کی جا سکتی ہے کیونکہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ انہیں اس طرح کی فلم کی پیشکش ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے سنجے لیلہ بھنسالی سے یہ بھی کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ اس کردار کے لیے ان کی عمر بھی کم ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ رائے جاننے کے بعد سنجے نے جواب دیا کہ انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، یہ کردار سنجےان سے کروالیں گے

۔عالیہ بھٹ نے کہا کہ انہوں نے یہ سننے کے بعد اپنے آپ سے کہا کہ جب اس طرح کی فلم سامنے آہی گئی ہے تو اب ان کے ذہن میں شک کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا لیکن اپنے شک سے انہیں اس کردار کو مزید بہتر انداز میں ادا کرنے میں مدد ملی۔عالیہ بھٹ نے کہا کہ ایک موقع تھا اس لیے انہوں نے دل کھول کر پرفارم کیا اور دو سال تک گنگو بائی کی دنیا میں رہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.