ہم جمہوری طریقے سے حکومت کی تبدیلی پر یقین رکھتے ہیں، بلاول بھٹو

0 104

کراچی(امروز ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ ہم تحریک عدم اعتماد کے جمہوری، آئینی اور پرامن طریقے سے حکومت کی تبدیلی پر یقین رکھتے ہیں، خوشی ہے کہ اپوزیشن کی دیگر جماعتیں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہمارے موقف کی حمایت کررہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو بلاول ہاﺅس میں سندھ سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بلاول ہاﺅس میں سندھ سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور،سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ،سید قائم علی شاہ،

آفتاب شعبان میرانی، نواب یوسف تالپور، منظور وسان، نوید قمر، شازیہ مری سمیت اجلاس میں سندھ سے تعلق رکھنے والے پی پی پی کے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، وزرا اور مشیر شریک ہوئے ۔سندھ سے تعلق رکھنے والے پی پی پی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔اس موقع پرچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ سے تعلق رکھنے والے پی پی پی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو الگ الگ اہم ٹاسک سونپے

۔بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں جمہوری اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے لانگ مارچ کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پہلے دن سے آج تک موثر ترین اپوزیشن کی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.