افغانستان کی موجودہ صورتحال عالمی توجہ کی متقاضی ہے، اسد قیصر

0 336

اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک)جرمنی کے سفیر برن ہارڈ سٹیفن شیلک نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ جرمنی یورپی یونین کا اہم ملک ہے،

پاکستان، جرمنی کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ دونوں ممالک اہم عالمی و علاقائی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں، پارلیمانی و اقتصادی رابطوں میں فروغ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کےلئے ضروری ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے وافر مواقع موجود ہیں

۔ اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان میں سماجی شعبہ کی ترقی میں جرمن ترقیاتی تنظیموں کا کردار قابل ستائش ہے۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ دونوں ممالک کی عوام کو قریب لانے اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اسد قیصر نے کہاکہ افغانستان کی موجودہ صورتحال عالمی توجہ کی متقاضی ہے،عالمی برادری افغانستان میں پیدا ہونے والے انسانی بحران پر قابو پانے کے لیے کردار ادا کرے۔ اسد قیصر نے کہاکہ عالمی امن و خوشحالی پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

جرمن سفیر نے کہاکہ جرمنی پاکستان کو اپنا دوست اور اقتصادی شراکت دار تصور کرتا ہے، جرمن پارلیمنٹ پاکستان کی قومی اسمبلی کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھانے کا خواہاں ہے۔ جرمن سفیر نے کہاکہ جرمنی اقتصادی و سماجی شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں مزید اضافہ چاہتا ہے، جرمنی پاکستان میں تعلیم خصوصاً فنی تعلیم کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے میں خصوصی دلچسپی رکھتا ہے۔ جرمن سفیر نے کہاکہ پارلیمانی دوستی گروپ دونوں ممالک کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کرے گا، دنیا میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.