مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں حکمران عالم کفر کے اشارے پر دینی مدارس کے آزادی کی چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں مدارس پاکستان کی بقا کی علامت ہیں حکمران ملک بقا کو مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں،جمعیت علما اسلام
کوئٹہ(امروز نیوز)جمعیت علما اسلام کے رہنما وں نے کہاکہ مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں حکمران عالم کفر کے اشارے پر دینی مدارس کے آزادی کی چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں مدارس پاکستان کی بقا کی علامت ہیں حکمران ملک بقا کو مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں ان خیالات کا ا ظہار جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی شوری کے رکن صاحبزادہ مولانا حافظ محمد یوسف جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے نائب امیر مولانا ولی محمد مولانا مفتی محمود الذ آکری مولانا عبدالرحمن محمد ی مسجد جمعیت علماءضلع کوئٹہ انجم المدارس اختر آباد کلی رہسانی ہزار گنجی کے امیر مولانا محمد طاہر توحید ی جنرل سیکرٹری مولانا رازمحمد محمد حسینی اور مولانا عبد المنان مولانا عبدالغفار نے دارالعلوم مسلم ٹاون کلی رئےسانی ہزار گنجی کے زہر اہتمام جلسے دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع مولانا عبدالحی، مولانا امین اللہ، عبدا الاحد، حافظ سعداللہ، ڈاکٹر ظفر، مولانا محمد قاسم بھی موجود تھے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم کفر ایک سازش کے تحت عالم اسلام پر حملہ آور ہے اس نازک صورتحال کے باوجود مسلم حکمرانوں میں اتحاد و اتفاق کا فقدان ہے انہوں نے کہا کہ مدارس علوم اسلامی کے سرچشمہ ہے اور اسلام ملک کے بالادستی کے لیے ہر دستہ اول کاکر دار کیا ہے آج حکمران مغربی آ قا وں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے مدارس کی آزادی کو چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں موجود ہ حکمرانوں نے سابق صدر پرویز مشرف کی اسلام مدارس کے خلاف ظالمانہ پالیسا ں جاری رکھیں ہیں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو دشمن سے نہیں دوست سے خطرہ ہے ملک کے آزادی کے لیے لاکھوں مسلمانوں ا ور چالیس ہزار علمائے کرام نے ایک ہی دن میں اپنے جانو ں کے نذرانے اس مملکت خداد کےلئے پیش کیا ہے لیکن بدقسمتی سے علماءمدارس اسلام کے کیخلاف سازشیں عروج پر ہیں انہوں نے کہاکہ مدارس علماءاور خاص کر جمعیت علما اسلام ملک اسلامی تشخص کو مٹانے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گی خواہ کتنی طاقتور ہو انہوں نے مزید کہا کہ مدارس کے خدمات قابل تحسین ہے مدارس دہشتگردی کے نہیں اسلام کے مضبوط قلعے ہیں آخر میں 12 حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی اور دارالعلوم مسلم ٹاون کلی رئیسانی ہزار گنجی کے جانب سے تمام شرکاءکو جلسے کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔