کیسکوکے زیراہتمام مسلم باغ سب ڈویژن میں ہفتہ16مارچ کو کھلی کچہری منعقد ہونگے

0 245

کوئٹہ(امروز نیوز)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)لورالائی سرکل کے تحت مسلم باغ سب ڈویژن کے دفتر میں بروزہفتہ 16مارچ کو صبح11بجے صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالہ کے سلسلے میںکھلی کچہری پروگرام منعقد ہوں گے جس میںآپریشن سرکل کے سپرنٹنڈنگ انجےنئر اپنے متعلقہ ایگزیکٹو انجےنئرز، سب ڈویژنل افسران اور ریونیو آفیسرز کے ہمراہ صارفین کی شکایات معلوم کریں گے اور اُنکے ازالہ کےلئے موقع پر ہی اقدامات کریں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.