اسوا فٹ بال اکیڈمی انڈر۔18 کے چناﺅ کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز (آج) ہوںگے
اسلام آباد(امروز نیوز)اسوا فٹ بال اکیڈمی انڈر۔18 کے چناﺅ کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائل( آج) ہفتہ کو صبح دس بجے اکبر فٹ بال گراﺅنڈ ٹی اینڈ ٹی کالونی اسلام آباد میں شروع ہونگے۔ منتخب ٹیم آزاد کشمیر کا چار روزہ دورہ کرے گی۔ مزید معلومات کےلئے کوچ صدیق بنگش فون نمبر 5750552 0333- پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔