زیارت میں ٹڈی دل کو تلف کرنے کے لیے فضائی اسپرے کا آغاز

0 173

محکمہ زراعت کے توسط سے زےارت میں ٹڈی دل کے انسداد کے لےے بذرےعہ ہیلی کاپٹر ہوائی اسپرے کا آغاز ہوا پاک آرمی کے دوہیلی کاپٹروں نے اسپرے آپرےشن میں حصہ لیا اسپر ے آپرےشن شام سے بجے شروع ہوا جو کہ رات گئے تک جاری رہاپاک آرمی کے زبردست تعاون سے اسپرے آپرےشن مکمل ہوا،ڈپٹی کمشنر زےارت کےپٹن (ر)مہراللہ بادینی اسپرے آپرےشن کی نگرانی کرتے رہے جبکہ پاک آرمی کے کیپٹن عمےر ،ڈپٹی ڈائر ےکٹر زراعت امان اللہ ترےن اور محکمہ زراعت کے اہلکار کام میں مصروف عمل رہے ۔اسپرے آپرےشن میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ ،پاک آرمی اور محکمہ زراعت کے اہلکاروں نے حصہ لیا،ےونےن کونسل کچھ زےارت کے دو مقامات پر اسپر ے کیا گےا ،اس اقدام سے زمینداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔مال موےشی رکھنے والے افراداور زمےنداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ صحت عامہ کے تحفظ کی خاطر احتےاطی تدابےر پر عملدرآمد کو ےقینی بنائیں اور جس جگہ ٹڈی دل سے اسپرے کیا گےا ہو وہاں پر مال مویشی نہ لے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.