وزیر شیخ رشید کے پھپھڑے کورونا سے 10 فیصد متا ثر ہوئے ہیں، بتیھجے
وزیر شیخ رشید کے پھپھڑے کورونا سے 10 فیصد متا ثر ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشیدکے بھتیجے اور ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے بتایا ہے کہ شیخ رشید کو اب انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل نہیں کیا گیا، ان کے جسم میں آکسیجن کا تناسب 92 فیصد ہے، ڈاکٹروں نے رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔
بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو اب آکسیجن پر بھی منتقل کرنے کی ضرورت نہیں پڑی اور ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔ بات کرتے ہوئے راشد شفیق کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 3 سے 4 دن میں شیخ رشید کو ہسپتال سے ڈسچارج کر کے گھر بھیج دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ کچھ دن قبل کرونا وائرس کے شکار شیخ رشید کی طبیعت بگڑ گئی تھی، وزیر ریلوے کی طبیعت ہفتے کی شام سے ناساز تھی جس کے بعد انہیں سی ایم ایچ ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا تھا۔