کراچی: ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

0 82

کراچی کراچی کے علاقے کورنگی میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان رینجرز سندھ کا کہنا ہے کہ کارروائی کورنگی ساڑھے 5 نمبر پر کی گئی۔ گرفتار ملزم نور الدین ٹارگٹ کلنگ، زمینوں پر قبضے، بھتہ خوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے ملزم پر 2019 تک قتل کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے جبکہ 2021 میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے مقدمات درج ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.