عدالتیں اپنا اعتماد بحال کریں، غیرجانبداری نظرآنی چاہیے، سراج الحق

0 183

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عدالتیں اپنا اعتماد بحال کریں، فیصلوں میں غیر جانب داری نظر آنی چاہیے۔

صوبائی دارالحکومت کے علاقے ٹاؤن شپ میں ضمنی انتخاب کے لیے جماعت اسلامی کے امیدواروں خالد احمد بٹ اور مقصود احمد بٹ کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد قوم پاناما لیکس اور پنڈوراپیپرز میں ملوث افراد کے خلاف عدالتی ایکشن کی منتظر ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ  کرپٹ لوگوں کا احتساب ہو جاتا تو سیاست بھی کرپشن سے پاک ہوتی۔ پی ٹی آئی، پی ڈی ایم کی لڑائی سے معیشت تباہ ہو گئی۔ ان پارٹیوں کی حکومت میں ایوانوں کے فیصلے ذاتی مفادات کے تحت ہوتے ہیں۔ پی ڈی ایم کا موجودہ اور پی ٹی آئی کا سابقہ دور ملکی تاریخ کے سیاہ ترین باب ہیں، دونوں نے مل کر قوم کو مہنگائی، لوڈشیڈنگ، بے روزگاری اور کرپشن کے تحائف دیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.