چترال کے علاقے یار خون لشست میں گلیشئر پھٹنے سے سیلاب آگیا،
(امروز نیوز)
چترال” چترال کے علاقے یار خون لشست میں گلیشئر پھٹنے سے سیلاب آگیا، جس میں کئی مکانات بہہ گئے اور ایک لڑکی ڈوب پر جاں بحق ہو گئی۔
اپر چترال میں یار خون لشست کے مقام پر گلیشر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔ ڈی سی اپر چترال شاہ سعود کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے میں بہہ کر ایک 12 سالہ لڑکی جاں بحق ہوئی جس کی لاش نکال لی گئی ہے جب کہ کئی مکانات بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں۔
شاہ سعود نے بتایا کہ یار خون اور برغیل پاس روڈ آمدورفت کے لئے بند ہے جب کہ متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گی ہیں۔ڈی سی اپر چترال کے مطابق گلیشئر پھٹنے سے جمعہ کی صبح سیلاب آیا تھا لیکن شام تک پانی میں کمی آگئی تھی، اب صورتحال نارمل ہو گئی ہے۔